لنگایت مٹھ سیکس اسکینڈل معاملہ میں سنت شرنارو کو جیل بھیج دیا گیا، متنازعہ سوامی پر نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال کا ہے الزام

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک کے مشہور لنگایت سنت شیومورتی موروگا شرنارو کو سیکس اسکینڈل معاملہ میں جیل بھیج دیا گیا، جبکہ انہوں نے چتردرگا سیشن کورٹ کے سامنے خودسپردگی کی۔ متنازعہ سوامی پر پر نابالغ لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی تھی اور انہیں عدالت کے سامنے خودسپردگی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

متنازعہ سادھو کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ان کا طبی معائنہ کرایا اور انہیں ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا۔ سنت کے وکیل پرتاپ جوگی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کو چار ماہ کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ہے۔ سنت کو چند ماہ جیل میں رہنا پڑے گا۔

سیکس اسکینڈل معاملہ: مروگا مٹھ کے زیر انتظام ادارے میں زیر تعلیم دو نابالغ لڑکیوں نے 26 اگست 2022 کو نذر آباد پولیس سے سنت کے ذریعے جنسی استحصال کی شکایت کی تھی اور انہیں یکم ستمبر 2022 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں