بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید

(ایجنسیز) بیت المقدس کے اولڈ ٹاؤن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ترک شہری حسن سکلانان کو چاقو زنی کے واقعے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ مبینہ چاقو زنی حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اولڈ ٹاؤن میں متعدد گلیاں بند کردیں۔

واقعہ کے بعد تحریک مجاہدین فلسطین کا کہنا ہے کہ ترک شہری نے ثابت کر دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس جہاد کا قبلہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حملہ آور کل سیاحتی ویزے پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچا تھا۔ ترک حملہ آور نے اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا۔ اسرائیلی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں