راہول گاندھی رائے بریلی اور کشوری لال شرما امیٹھی سے کانگریس کے امیدوار

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس لیڈر راہول گاندھی رائے بریلی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے، اس حلقہ سے قبل ازیں ان کی والدہ سونیا گاندھی مقابلہ کرتی تھیں۔ کانگریس پارٹی نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کشوری لال شرما کو امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

رائے بریلی میں راہل گاندھی کے پرچہ نامزدگی کے موقع پر کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، موجودہ سربراہ ملکارجن کھرگے اور پرینکا گاندھی واڈرا موجود رہیں گی۔ راہول گاندھی اور کشوری لال شرما جمعہ کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

ملک میں سات مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کے تحت ان دونوں نشستوں پر 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں