بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 74افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں 38روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 74افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیو دا سوسائٹی اور تھندراسٹورم ایوئرنیس فورم نے رپورٹ میں بتایا کہ مئی کے ابتدائی 8 روز کے دوران بجلی گرنے سے 43 افراد جاں بحق ہوئے اور اپریل میں 31 افراد آسمانی بجلی سے جان کھو بیٹھے تھے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دنوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے روزانہ 11 افراد جاں بحق ارو 9 زخمی ہو گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں 2021 تک ایک دہائی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو ہزار 800 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بنگلہ دیش خلیج بنگال میں گھرا ہوا ہے اور یہاں آسمانی بجلی گرنے کے خون ریز واقعات مسلسل پیش آتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے خون ریز واقعات بھی موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں