تلنگانہ میں پرامن رائے دہی، مختلف واقعات میں 38 ایف آئی آر درج: وکاس راج

حیدرآباد (دکن فائلز) اسٹیٹ الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں انتخابات خوش اسلوبی اور پرامن طریقے سے منعقد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں کہیں بھی کوئی پرتشدد واقعات پیش نہیں آئے بلکہ انتہائی پرامن انداز میں ووٹنگ عمل مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ سے متعلق 415 شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ ریاست کے مختلف علاقوں میں 38 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے بعد ای وی ایم کو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اسٹرانگ رومز میں محفوظ کیا جائے گا۔ تلنگانہ کی رائے دہی کے تعلق سے اعدادوشمار کا کل اعلان کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں