امجد اللہ خان سڑک حادثہ میں زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) مجلس بچاو تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان آج صبح ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امجد اللہ خان آج صبح اپنے ایک رشتہ دار کی مزاج پرسی کیلئے یشودا ہاسپٹل ملک پیٹ پہنچے۔ واپسی کے دوران اکبر باغ کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کے سیدھے ہاتھ میں دو فریکچر ہوئے۔ اس کے علاوہ انہیں سر پر بھی زخم آئے۔ ذرائع کے مطابق انہیں پیر پر بھی شدید زخم آئے ہیں۔ ایم بی ٹی کے ایک ذمہ دار نے بتایاکہ کل بروز منگل امجد اللہ خان کے سیدھے ہاتھ کا یشودا ہاسپٹل میں آپریشن کیاجائے گا۔ امجد اللہ خان کے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ملک و بیرونی ممالک سے ایم بی ٹی آفس پر فن کالس آنا شروع ہوگئے۔ اس دوران ان کے بڑے بھائی اور ایم بی ٹی صدر مجید اللہ خان فرحت نے کہاکہ اللہ کے کرم سے خالد خان اب ٹھیک ہیں تاہم انہوں نے خالد خان کیلئے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں