دارالعلوم دیوبند میں خواتین کے داخلہ پر پابندی! اصل وجہ کیا ہے؟ گودی میڈیا کا ’اینٹی مسلم‘ مشن شروع

حیدرآباد (دکن فائلز) دنیا بھر میں معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے کیمپس میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ یہاں خواتین آکر سوشل میڈیا کے ریلز بنارہی تھیں جس کی وجہ سے طلبا کی پڑھائی متاثر ہورہی تھی۔

اس کے علاوہ خواتین کی جانب دارالعلوم میں بنائے گئے ویڈیوز کو سوشل میڈیا میں دیکھ کر لوگوں نے بڑے پیمانہ پر شکایت کی تھی۔ دارالعلوم دیوبند کے منتظم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے خواتین پر پابندی سے متعلق اعلان کی تصدیق کی اور اس کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ دارالعلوم ایک مدرسہ ہے اور اس طرح کی کسی بھی غیراخلاقی حرکت ناقابل قبول ہے۔ وہیں گودی میڈیا کی جانب سے اس خبر کو خوب اچھالا جارہا ہے اور اس کی غلط تشریح کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا کا ایک گروپ دارالعلوم دیوبند کو بدنام کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ دارالعلوم میں خواتین کے داخلہ پر پابندی کو فتویٰ کہتے ہوئے اسلام کی شبیہ کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں