لوک سبھا انتخابات 2024: پانچویں مرحلہ کے تحت 49 حلقوں پر رائے دہی جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) عام انتخابات کےسلسلہ میں پانچویں مرحلہ کی رائے دہی جاری ہے۔ چھ ریاستوں اور دو مرکزی زیر انتظام علاقوں کے 49 حلقوں میں آج پولنگ ہورہی ہے۔ جملہ 543 لوک سبھا حلقوں میں پانچویں مرحلہ کے ساتھ 428 نشستوں کیلئے رائے دہی مکمل ہوجائے گی۔ اس موقع پر کئی فلمیں، سیاسی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اپنے حلقہ امیٹھی میں ووٹ ڈالا۔ اُنہوں نے ہر ایک سے رائے دہی میں حصہ لینے کی خواہش کی۔ جارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین نے ووٹ ڈالا ، وہ جے ایم ایم کی طرف سے گانڈے اسمبلی حلقہ سے امیدوار ہیں۔ یہاں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس ، مرکزی وزیر پیوش گوئل، مشہور صنعت کار انیل امبانی نے بھی اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ بالی ووڈ کے اداکار پریش راول، ثانیہ ملہوترا، جھانوی کپور، راج کمار راؤ، اکشئے کمار، فرحان اختر، زویا اختر، شاہد کپور اور کئی فلمی ہستیوں نے آج ووٹ ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں