مسجد الاقصی پر صرف اسرائیلی ریاست کا حق ہے: صیہونی شدت پسند وزیر بن گویر کی اشتعال انگیزی

حیدرآباد (دکن فائلز) ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں جس سے اسرائیل تلملا اٹھا۔ اسرائیل کے شدت پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نےگزشتہ روز مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا اور اعلان کیا کہ متنازعہ مقدس مقام صرف اسرائیل کی ریاست کا ہے۔

بن گویر کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا دورہ 3 یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ردعمل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی ریاست کے بارے میں بیان کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں