بوسنیائی مسلمانوں کا قتل عام: 11 جولائی ’عالمی یوم سریبرینیتسا نسل کشی‘ قرار

بوسنیا ہرزیگووینا میں سرب افواج کےہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو عالمی یوم سربرینیتسا نسل کشی قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 11 جولائی کو عالمی یوم سریبرینیتسا نسل کشی قرار دینے کی قرارداد جرمنی اور روانڈا نے امریکا اور دیگر 17 ممالک کے ساتھ پیش کی۔

جنرل اسمبلی میں قرارداد 193 رکن ممالک میں سے 84 ممالک کےووٹوں کی سادہ اکثریت کے ساتھ منظور ہوئی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ 11 جولائی کو سربرینیتسا میں 1995 کی نسل کشی کا یادگاری دن ہر سال منایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں