چھتیس گڑھ میں بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

حیدرآباد (دکن فائلز) چھتیس گڑھ کے بیمیٹارا ضلع میں بارود بنانے والی فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بارود بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ ملبے میں دب گئے ہوں۔ دھماکہ ہوتے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے کئی لوگوں کو رائے پور کے میکہارا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی لوگ قریبی اسپتالوں میں بھی داخل کیا گیا۔

بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ بتایا جارہا ہے کہ دھماکہ انتہائی خوفناک تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں