گجرات: گیم زون میں آگ لگنے کا خوفناک واقعہ، 20 افراد ہلاک، مہلوکین میں معصوم بچے شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) گجرات کے راجکوٹ میں انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے جن میں معصوم بچوں کی بڑی تعداد بتائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی شام گجرات کے راجکوٹ میں گیمنگ زون میں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے کہا، “راجکوٹ کے گیم زون میں آتشزدگی کے واقعے میں میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کو فوری طور پر بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ اس نے زخمیوں کے فوری علاج کے لیے انتظامات کو ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی ہے”۔ .

آگ پر قابو پانے کےلئے فائربرگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ وہیں گیم زون سے لاشوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہستپال منتقل کیا جارہا ہے۔ راجکوٹ پولیس کمشنر راجو بھارگو نے کہا کہ گیمنگ زون یوراج سنگھ سولنکی نامی شخص کی ملکیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے معاملہ میں تحقیقات کی جائیں گی، فی الحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور کئی فائر انجن تعینات کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں