بڑی خبر: حماس نے ایک بار پھر اسرائیلی دارالحکومت پر راکٹ حملے کردیئے، تل ابیب میں پروازیں معطل

(ایجنسیز) حماس نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ تل ابیب سے عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا اسرائیلی شہر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

القسام بریگیڈ نے مزید کہا کہ میزئل حملے صیہونیوں کے ہمارے شہریوں پر مظالم کے خلاف کیے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ممکنہ راکٹ حملے کے خطرے کے سائرن بجے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ تل ابیب کے علاقوں میں 15 دھماکے سنے گئے ہیں۔

ان حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں کئی ماہ بعد راکٹ حملے کے سائرن سنے گئے۔ ان حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ غزہ میں 7 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کے بعد بھی حماس دور مار راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں