آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

(ایجنسیز) سورج 27 مئی بروز پیر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور اس وقت قبلہ رخ کا صحیح تعین کیا جاسکے گا۔ سعودی ماہر فلکیات کے مطابق کل سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا اور اس وقت خط استوا پر خانہ کعبہ کی سمت کا تعین آسانی سے ہوسکے گا۔

سعودی وقت کے مطابق کل سورج دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا، تاہم سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا جس سے سایہ ظاہر نہ ہوگا۔ سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ ایک دلفریب فلکیاتی منظر ہوگا جب زمین پر اللہ کا گھر اور سورج ایک ہی قطار میں اوپر نیچے دکھائی دیں گے جبکہ قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں