آئی پی ایل 2024 فاتح ٹیم اور دیگر کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش

حیدرآباد (دکن فائلز) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کا فائنل چیائی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈر اور سن رائزرز کے درمیان کھیلا گیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے حیدرآبادکو 8 وکٹ سے شکست دیکر تیسری مرتبہ خطاب جیت لیا۔ آئی پی ایل 2024 کی فاتح ٹیم کے کے آر کو کو چمچاتی ٹرافی کے ساتھ 20 کروڑ روپے بھی دےئے گئے۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے کامیاب بلے باز اور بولرز پر بھی انعامات کی برسات کی گئی۔ آئی پی ایل 2024 کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 20 کروڑ روپے بطور انعام دیے گئے جبکہ رنر اپ بھی خالی ہاتھ واپس گھر نہیں گئی بلکہ اس کو بھی 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم دی گئی ۔

تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم راجستھان رائلز کو 7 کروڑ جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم رائل چیالنجرس بنگلورو کو بھی 6.5 کروڑ روپے دیئے گئے۔ صرف ٹیموں کی اجتماعی کارکردگی پر ہی ایوارڈ کی بارش نہےں کی گئی بلکہ دو ماہ سے زائد جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں بیاٹنگ، بولنگ میں کامیاب بیٹر اور بولرز کو بھی مالا مال کیاگےا۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیاٹر ویراٹ کوہلی کو اورنج کیاپ کے ساتھ 15 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ اس دوڑ میں رائل چیالنجرس بنگلورو کے ویراٹ کوہلی واحد دعویدار تھے جنہوں نے 741 رنز بنارکھے ہیں اور ان کے قریب تر کوئی نہیں تھا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب بولر پنجاب کنگز کے ہرشل پٹیل کو پرپل کیاپ کے ساتھ 15 لاکھ روپے انعام دیا گےا۔ ہرشل پٹےل نے 24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ایمرجنگ پلیئر کا اعزاز پانے والے کو 20 لاکھ روپے دیئے گئے ۔واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی جیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں