شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کی لہر جاری، 33 افراد ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک میں جاری ہیٹ ویوو سے انتخابی عملہ کے ارکان سمیت 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتیں ریاست بہار، اتر پردیش اور اڈیسہ میں ہوئی ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں ایک شخص گرمی کے باعث 107 سے بخار تجاوز کرنے کے باعث انتقال کرگیا۔

رواں ہفتے نئی دہلی میں ریکارڈ 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے ، سایہ دار جگہوں پر رہنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں