انڈیا اتحاد دے رہا ہے بی جے پی کو سخت مقابلہ، آندھراپردیش میں تلگودیشم کا جادو، تلنگانہ میں کانگریس اور بی جے پی میں ٹکر، حیدرآباد میں مجلس کو سبقت حاصل

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا کے 543 حلقوں کےلئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ابتدا میں پوسٹل بیلٹ ووٹوں کی گنتی ہوئی جس میں این ڈی اے کو کچھ حد تک برتری رہی لیکن انڈیا اتحاد نے ابتدائی سے ہی کڑی ٹکر دی ہے۔ تازہ طور پر انڈیا اتحاد 229 سے زیادہ نشستوں پر آگے ہے جبکہ این ڈی اے 274 سے زیادہ حلقوں میں آگے ہے۔

اسی طرح تلنگانہ میں بی جے پی کو کانگریس زبردست ٹکر دے رہی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس 8، 8 حلقوں میں آگے ہے جبکہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین حیدرآباد سے سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
وہیں آندھراپردیش میں اس مرتبہ تلگودیشم نے ابتدا سے ہی شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں تلگودیشم 79 حلقوں میں آگے ہے اور وائی ایس آر کانگریس صرف 15 نشستوں پر آگے چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں