’ہم سے جو ٹکرائے گا چور چور ہوجائے گا‘، ایودھیا میں بی جے پی کی کراری شکست کے بعد مودی پر پوری کے شنکراچاریہ کا بڑا حملہ

حیدرآباد (دکن فائلز) وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں رام مندر کے افتتاح سے ناراض پوری کے شنکر اچاریہ نشچلنند سرسوتی نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کراری ہار خاصکر ایودھیا لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کی شکست کے بعد مودی پر بڑا حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی اگر برہمن ہوتے تب بھی انہیں رام مندر کا افتتاح نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ وہ ایک سیاست داں ہیں۔ انہوں نے ایودھیا میں بی جے پی امیدوار کی کراری ہار کے بعد مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سے جو ٹکرائے گا چور چور ہوجائے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا کے لوگوں نے بی جے پی کو سبق سکھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں