پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف سرینگر میں مسلمانوں کا زبردست احتجاج، ملعون طالب علم معطل (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) جموں و کشمیر کے سرینگر میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک ملعون میڈیکل طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر گستاخانہ تصویر پوسٹ کرنے کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے جبکہ مسلمانوں نے کالج کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

https://x.com/i/status/1798435417534202306

پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ پوسٹ کے بعد مسلم طلبا میں بڑے پیمانہ پر غم و غصہ دیکھا گیا۔ ملعون کی حرکت کے خلاف مسلم طلبا نے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا۔ طلباء اور کئی جونیئر ڈاکٹروں نے جی ایم سی کیمپس کے اندر پرامن مظاہرے کیا اور گستاخ طالب علم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

https://x.com/i/status/1798595874656006536

گستاخ طالب علم کا تعلق دوسری ریاست سے بتایا گیا ہے تاہم شدید احتجاج کو دیکھتے ہوئے کالج انتظامیہ نے ملعون طالب علم کو معطل کردیا۔ وہیں اس سلسلہ میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انتظامیہ نے طلبا سے کیمپس میں پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں