جیسی کرنی ویسی۔۔۔ کنگنا رناوت کو خاتون اہلکار نے تھپڑ رسید کردیا! (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) متنازعہ اداکارہ اور بی جے پی کی نومنتخب رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو آج چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کی خاتون اہلکار نے تھپڑ رسید کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا دہلی جا رہی تھیں اور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں اپنی فلائٹ کا انتظار کر رہی تھیں۔ اس کے بعد وہ دہلی جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے کے لیے انٹری گیٹ کی طرف چلی گئی، اس دوران سی آئی ایس ایف کانسٹیبل نے کنگنا کو تھپڑ مار دیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسان تحریک کے دوران سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کنگنا کے مبینہ بیانات سے ناراض تھی۔ کنگنا رناوت کے مطابق وہ دہلی جانے کے لیے ہوائی اڈے کے بورڈنگ ایریا کی طرف بڑھ رہی تھیں جب سی آئی ایس ایف اہلکار کلویندر کور نے مبینہ طور پر ان سے بحث کی اور انہیں تھپڑ مار دیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق سی آئی ایس ایف خاتون کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں