بڑی خبر: سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا

حیدرآباد (دکن فائلز) سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ 15 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہو گی۔ سعودی سپریم کورٹ نے کہا کہ ’جمعہ 7 جون 2024 کو یکم ذی الحجہ اور 15 جون ہفتہ کو وقوف عرفہ ہو گا جبکہ عید الاضحی 16 جون اتوار کو ہو گی‘۔

https://x.com/HaramainInfo/status/1798753612866498804
ذوالحجہ کا شمار اسلام کے آخری اور اہم ترین مہینے میں ہوتا ہے، اس ماہ مبارک میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور پھر میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں جہاں نبی کریم ﷺ نے تاریخی خطبہ دیا تھا جسے خطبہ حجۃ الوداع کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ حج کے ارکان سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں