حلف برداری تقریب کے دوران راشٹرپتی بھون میں ’پراسرار‘ جانور دیکھا گیا؟ (وائرل ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ اتوار کو راشٹرپتی بھون میں ایک شاندار تقریب میں تیسری میعاد کے لیے حلف لیا۔ اس تقریب میں 8 ہزار معززین نے شرکت کی تھی، لیکن سوشل میڈیا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس تقریب میں ایک اور بن بلائے مہمان نے بھی شرکت کی تھی۔ تقریب کے دوران پس منظر میں ایک بلی جیسا کوئی جانور دیکھا گیا۔ جب بی جے پی ایم پی درگا داس حلف لے رہے تھے اور صدر دروپدی مرمو ان کا استقبال کررہی تھیں، اس دورا پس منظر میں یہ جانور دکھائی دیا۔

کیا یہ تیندوا تھا؟ یا ایک عام بلی؟ یا پھر ایک کتا ہے؟ اس ویڈیو کو بڑے پیمانہ پر شیئر کیا جارہا ہے، جس میں ایک جانور کو صدارتی محل میں ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو کی حقیقت سے متعلق ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی اس سلسلہ میں کوئی تردیدی بیان سامنے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں