بڑی خبر: پی ایم مودی کی گاڑی پر چپل پھینکنے کا واقعہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے وارانسی میں وزیراعظم مودی کی گاڑی پر چپل پھینکی گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات میں وارانسی حلقہ سے تیسری مرتبہ کامیاب ہونے کے بعد آج انہوں نے حلقہ کا دورہ کیا، اس دوران ان کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی جانب سے چپل پھینکی گئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ایم کی گاڑی پر اس وقت چپل پھینکی گئی جب ان کا قافلہ ایک ہجوم کے پاس سے گزر رہا تھا، وہاں ان کے استقبال کے لئے لوگ کھڑے گئے۔ ویڈیو میں ایک سیکورٹی اہلکاروں کو گاڑی سے چپل ہٹاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1803399026945171562

واضح رہے کہ پی ایم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں وارانسی لوک سبھا حلقہ سے صرف 1,52,513 کے فرق سے جیتے ہیں۔ جبکہ 2019 میں، پی ایم مودی نے انتخابات 4,79,505 ووٹوں (45.2%) کے فرق جیت درج کی تھی اور 2014 میں، انہوں نے 3,71,784 ووٹوں (36.14%) کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی کی مقبولیت میں زبردست کمی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں