جئے بھیم، جئےمیم، جئے تلنگانہ، جئے فلسطین، تکبیر اللہ اکبر: اللہ کے نام پر حلف اٹھانے کے بعد اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں لگایا نعرہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پانچویں بار لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔ حلف برداری کے دوران لوک سبھا کے عبوری اسپیکر نے جس وقت اسدالدین اویسی کا نام پکارا تو کچھ ارکان نے بھارت ماتا کی جئے، جئے شری رام اور جئے بھیم کے نعرے لگائے۔۔۔۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1805543856664199175

اسدالدین اویسی نے حلف کچھ اس طرح لیا۔۔۔۔نحمده ونصلي على رسوله الكريم اما بعد اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم ۔۔۔ میں اسدالدین اویسی جسے لوک سبھا کا رکن منتخب کیا گیا ہے، اللہ کے نام سے حلف اٹھاتا ہوں کہ۔۔۔۔۔

حلف کے بعد انہوں نے نعرہ لگایا ’جئے بھیم، جئےمیم، جئے تلنگانہ، جئے فلسطین، تکبیر اللہ اکبر‘

اپنا تبصرہ بھیجیں