ہندوتوا لیڈر کی شکایت کے بعد دہلی کی مسجد کو منہدم کردیا گیا، مقامی لوگوں کا زبردست احتجاج (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح نئی دہلی کے منگول پوری علاقے کی ایک مسجد کو ہندوتوا لیڈر پریت سروہی کی جانب سے ’’غیر قانونی ‘‘ قرار دیتے ہوئے شکایت کرنے کے بعد منہدم کردیا گیا جبکہ مسجد کو منہدم کرنے کے خلاف مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:

علاقہ میں بھاری پولیس فورس کو تعینات کرتے انتظامیہ نے مسجد کو منہدم کردیا۔ قبل ازیں اس ہندوتوا لیڈر کی شکایت پر بھوانا میں بھی ایک مسجد کو منہدم کیا گیا تھا۔

مسجد کی انہدامی کارروائی علی الصبح 6 بجے شروع کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس جیمی چیرام نے بتایا کہ مسجد کے انہدام کے بعد مقامی لوگوں کے احتجاج کے بعد کچھ کشیدگی پھیلی تھی تاہم اب حالات قابو میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں