حیدرآباد میں ایک اور قتل کی واردات، حملہ میں مسلم نوجوان ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کردیا ۔ پاٹی گڈہ علاقہ میں عثمان نامی نوجوان کو اس کے دوستوں نے ملنے کے بہانے بلاکر اس کا قتل کردیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو گاندھی اسپتال منتقل کیا۔ قتل کی وجہ محبت بتائی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ ملزمان نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو سرنڈر بھی کردیا۔

واضح رہے کہ حیدرآباد و مضافاتی علاقوں میں کچھ دنوں سے قتل کی وارداتوں میں سلسلہ چل رہا ہے۔ چند دنوں میں ہی قتل کی متعدد وارداتیں پیش آئی ہیں جس کے بعد پولیس کی جانب سے سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے، اس کے باوجود قتل کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں