حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی دہلی کے 34 اشوکا روڈ پر واقع رہائش گاہ پر جمعرات کی رات کچھ کو شدت پسندوں نے حملہ کرکے توڑپھوڑ کی اور نعرے لگائے۔ غنڈے، اسدالدین اویسی کے لوک سبھا میں حلف لینے کے دوران ’جئے فلسطین‘ کا نعرہ لگانے سے ناراض تھے۔
بدمعاشوں نے اویسی کی رہائش گاہ کی گیٹ کے باہر نام کی تختی پر بھی کالا رنگ ڈال دیا اور ایک شرپسندانہ پوسٹر چسپاں کردیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
Some “unknown miscreants” vandalised my house with black ink today. I have now lost count the number of times my Delhi residence has targeted. When I asked @DelhiPolice officials how this was happening right under their nose, they expressed helplessness. @AmitShah this is… pic.twitter.com/LmOuXu6W63
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) June 27, 2024
بدمعاشوں کی جانب سے رہائش گاہ پر حملہ کی اسدالدین اویسی نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’کچھ ’’نامعلوم شرپسندوں‘‘ نے آج میرے گھر پر کالی سیاہی ڈالی اور توڑ پھوڑ کی۔ جب میں نے دہلی کی رہائش گاہ پر کئے گئے حملوں سے متعلق دہلی پولیس سے دریافت کیا کہ یہ سب ان کی ناک کے نیچے کیسے ہورہا ہے تو انہوں نے بے بسی کا اظہار کیا۔ امیت شاہ یہ سب کچھ آپ کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ اسپیکر اوم برلا براہ کرم یہ بتائیں کہ کیا ایم پیز کی حفاظت کی ضمانت دی جائے گی یا نہیں‘۔
اسدالدین اویسی نے بدمعاشوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ’انہیں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔غنڈے جو میرے گھر کو نشانہ بناتے رہتے ہیں، یہ مجھے ڈرا نہیں سکتے۔ ساورکر کے جیسے بزدلانہ رویہ کو بند کرو اور میرا سامنے کرنے کےلئے ہمت کا مظاہرہ کرو، سیاہی پھینکنے یا کچھ پتھر مارنے کے بعد فرار نہ ہوں‘۔


