تلنگانہ: ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلمینٹری امتحانات کے نتائج جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ 10 ویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ محکمہ تعلیم کے افسران نے آج سہ پہر تین بجے نتائج کا اعلان کردیا۔ سپلیمنٹری امتحانات میں 73 فیصد طلبا کامیاب ہوئے۔ لڑکوں کے کامیاب ہونے کا تناسب 71.01 فیصد رہا جبکہ لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب 76.37 فیصد ہے۔

طلبا نتائج سرکاری ویب سائٹ https://bse.telangana.gov.in/ دیکھ سکتے ہیں۔ طلباء اپنا ہال ٹکٹ نمبر درج کرکے اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں