لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں۔۔۔ کولکاتا میں بی جے پی دفتر پر چلا بلڈوزر! (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کولکتہ میں بی جے پی کے دفتر بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کردیا گیا۔ بی جے پی کارکنوں نے دفتر کے انہدام کی کاروائی پر غصہ کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی دفتر کو منہدم کرنے کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کا ایک کارکن ٹی ایم سی حکومت پر غصہ کا اظہار کر رہا ہے۔

بی جے پی کارکن نے الزام عادئ کیا کہ تراتلا کے گوراگچا میں واقع بی جے پی پارٹی دفتر کو مقامی انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے منہدم کر دیا۔ وہیں انتظامیہ کے مطابق بی جے پی کا دفتر غیرقانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا، اس لئے اسے منہدم کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین بی جے پی پر طنز کررہے ہیں کہ اپنے دفتر پر بلڈوزر چلنے کا غم ہورہا ہے لیکن دوسروں کے مکانات منہدم کرتے وقت آپ کو تکلیف کیوں نہیں ہوتی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں