پونے کے آبشار میں مسلم خاندان کے پانچ ارکان بہہ گئے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 4 بچے شامل (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے پونے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک مسلم خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھوشی ڈیم کے قریب پہاڑی پر بہنے والی لاناوالا آبشار کو دیکھنے کےلئے انصاری خاندان یہاں آیا تھا تاہم سیر و تفریح کے دوران مسلم خاندان کے پانچ افراد پانی میں بہہ گئے۔ یہ سانحہ آج دوپہر دو بجے پیش آیا۔ سے لطف اندوز ہونے کے لیے گئے تھے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1807425900427784327

پونے کے سید نگر کے رہنے والے مسلم خاندان کے پانچ افراد آبشار میں بہہ گئے اور پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک 40 سالہ خاتون کے علاوہ 4 تا 8 سال کے بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقے میں علی الصبح ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے بھوشی ڈیم اوور فلو ہونے سے آبشار کے بہاؤ اچانک اضافہ ہوگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں