ہندوتوا تشدد: شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اترامنائے جیوتش پیٹھ کے شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے حالیہ ‘ہندوتوا تشدد’ سے متعلق ریمارکس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں راہول گاندھی کی پرزور حمایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ راہول نے ہندو مذہب کو بدنام کرنے کے لیے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘مجھ سے کہا گیا تھا کہ راہول گاندھی نے ہندو مذہب کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیا ہے، جس کے بعد میں نے خود ان کی پوری تقریر کی ویڈیو دیکھی، اس میں کہیں بھی انہوں نے ہندومت کے بارے میں غلط بات نہیں کہی بلکہ راہول گاندھی نے صحیح کہا کہ ہندو مذہب میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی آدھی تقریر کو شیئر کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے، چاہے ان کا تعلق میڈیا سے ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ راہول کی تقریر میں ‘تشدد’ سے متعلق ریمارکس بی جے پی کےلئے تھے نہ کہ ہندوازم کے بارے میں۔ سوامی جی نے یہ بھی کہا کہ خود راہول گاندھی نے اپنے بیان پر وضاحت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں