حیدرآباد: فارم ہاوز پر پولیس کا چھاپہ، مجرا پارٹی میں مصروف 6 لڑکے اور 4 لڑکیاں گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ معین آباد میں رات کے اوقات میں مجرا (فحش) پارٹی کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کو معین آباد کے ایک فارم ہاؤس میں مجرا پارٹی کے انعقاد کی اطلاع ملی جس میں لڑکیوں کے ساتھ برہنہ رقص کیا جا رہا تھا۔ فوری طور پر پولیس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا اور فحش پارٹی میں شریک سات نوجوان کے علاوہ چار لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق مجرا پارٹی کےلئے نوجوان خواتین کو خاص طور پر دہلی سے حیدرآباد لایا گیا تھا۔ پولیس نے فحش و نیم برہنہ رقص کرتے ہوئے رنگو ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس نےاس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اور ایک اطلاع کے مطابق حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں متعدد فارم ہاوز میں اس طرح کے فحش پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ پولیس کو چاہئے کہ اس طرح کی حرکتوں پر کڑی نظر رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں