حیدرآباد: کالج کینٹین کی چٹنی میں چوہا تیر رہا ہے! (وائرل ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے سنگاریڈی میں واقع جواہر لعل نہرو ٹیکنیکل یونیورسٹی انجینئرنگ کالج ہاسٹل کے کینٹین میں رکھی چٹنی کے بگونے میں چوہے کے تیرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چٹنی کے ایک بڑے بگونے میں چوہا تیر رہا ہے، چٹنی کا بگونا ڈھکا ہوا نہ ہونے کے باعث چوہا بگونے میں گرگیا۔
اس ویڈیو پر وزیر دامودرا راج نرسمہا نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام کو واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب ہوسٹلز میں دیے جانے والے کھانے پر سخت تنقید کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں