(ایجنسیز) حال ہی میں دنیا بھر کے 17 لاکھ سے زائد خوش قسمت مسلمانوں نے حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ رواں سال ثنا خان نے بھی اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی۔ ثنا خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ کر مفتی انس سے شادی کی جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹے طارق جمیل کی پیدائش ہوئی۔
رواں سال مفتی انس اور سارا خان نے بھی حج ادا کیا اس موقع پر اُن کا گزشتہ برس پیدا ہونے والا بیٹا طارق جمیل بھی ساتھ ہی تھا۔ ننھے عازم مناسک حج کی ادائیگی کے وقت والدین کے ساتھ رہے۔ ثنا خان نے اپنے بیٹھے کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کے سفر حج کی چند جھلکیاں پیش کی ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے سورہ ابراہیم کی آیت لکھی جس کا ترجمہ ہے کہ ’ اے رب مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنادیں، میری اولاد کو بھی نماز کا پابند بنا دے، میری دعا کو قبول فرما لے‘۔ ’ہمارے پروردگار اُس دن (روز آخرت) میری مغفرت فرمایے میرے والدین کی اور اُن سب کی جو ایمان رکھتے ہیں‘۔