حیدرآباد: بیروزگار نوجوانوں نے سکریٹریٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) سکریٹریٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کرنے والے بے روزگاروں کو پولیس نے بی آر کے بھون کے قریب روک لیا۔ اسمبلی انتخابات سے قبل کئے گئے وعدہ کے مطابق سالانہ دولاکھ ملازمتوں پر بھرتی کرنے کیلئے جاب کیلنڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبا تنظیموں کے قائدین آج سکریٹریٹ کے گھیراؤ کی اپیل کی تھی۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/NewsMeter_In/status/1812760580551553415/video/1

ڈی ایس سی امتحانات ملتوی کرنے گروپ ٹو جائیدادوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئے جارہے اس احتجاج کو پولیس نے روک دیا۔ کئی اہم قائدین کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں