بڑی خبر: مائیکروسافٹ کلاوڈ سرورز بند ہونے سے دنیا بھر میں ونڈوز سسٹمز نے کام کرنا بند کردیا: ایئرلائنز، بنکنگ، میڈیا و دیگر شعبے بری طرح متاثر

حیدرآباد (دکن فائلز) دنیا بھر میں آج اچانک ونڈوز کمپیوٹر نے کام کرنا بند کردیا اور وہ آف لائین ہوگئے جس کی وجہ سے پینکس، ایئر لائنز، ایئرپورٹس، میڈیا آؤٹ لیٹس میں کام کاج بری طرح متاثر ہوگیا اور تمام کام ٹھپ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کئی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں۔ وہیں برطانیہ میں ٹرین سرویس بھی متاثر رہی اور لندن اسٹاک ایکسچینج میں بھی کام بند ہوگیا۔ اس تکنیکی خرابی کا اثر ہندوستان بھر میں بھی دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سرویس میں اچانک خرابی پیدا ہو جانے کی وجہ سے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک ونڈوز کمپیوٹرز کو متاثر کیا اور وہ آف لائین ہوگئے۔ صارفین کو مائیکروسافٹ 360، مائیکروسافٹ ونڈوز، مائیکروسافٹ ٹیمز، مائیکروسافٹ ایزور، مائیکروسافٹ اسٹور اور مائیکروسافٹ کلاؤڈ سے چلنے والی خدمات میں مسائل کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے سرورز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں ونڈوز لیپ ٹاپ کام نہیں کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے دنیا بھر میں کمپیوٹر نیٹ ورک سے چلنے والے کام کاج میں بڑے پیمانہ پر خلل پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں