فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کا بدلہ، یمنی فورسز کی تل ابیب پر بمباری (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) یمنی مسلح افواج نے جمعہ کی صبح تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ’یہ حملہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور  قتل عام کے جواب میں فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی فتح ہے‘۔

وڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1814168614687195482

بیان میں کہا گیا کہ ’یمن کی مسلح افواج کی فضائیہ نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے ایک کامیاب فوجی آپریشن کیا، جس میں مقبوضہ یافا کے علاقے جسے اسرائیلی تل ابیب کہتے ہیں، میں ایک اہم اہداف کو نشانہ بنایا‘۔ اسرائیل نے اعتراف کیا کہ ڈرون حملہ کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک، جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے اور امریکی قونصلیٹ کے دفاتر کو نقصان پہنچا۔

انصار اللہ گروپ کے زیر انتظام یمنی فورسز نے انکشاف کیا کہ یہ آپریشن “یافا” نامی ایک نئے ڈرون سے کیا گیا جو دشمن کے دفاعی نظام کو نظر انداز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس آپریشن نے اپنے مقاصد کو کامیابی سے حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں