خاتون کو فحش پیغامات بھیجنے کےالزام میں صنعت پولیس انسپکٹر معطل

حیدرآباد (دکن فائلز) صنعت نگر پولیس اسٹیشن کے ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) انسپکٹر اے پوریندر ریڈی کو ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور فحش پیامات بھیجنے کے الزام میں معطل کردیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے انسپکٹر کے خلاف شکایت درج کرنے کے بعد سائبرآباد پولیس کمشنر اویناش موہنتی نے فوری طور پر پوریندر ریڈی کو معطل کرنے اور اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون شکایت کرنے صنعت نگر پولیس اسٹیشن گئی جہاں اس کی ملاقات انسپکٹر سے ہوئی۔ انسپکٹر نے اس دوران مبینہ طور پر خاتون کی بدتمیزی کی اور اس ا فون نمبر حاصل کرلیا۔ بعدازاں انسپکٹر نے خاتون کو فحش پیغامات بھیجنا شروع کردیا۔
متاثرہ خاتون نے کمشنر سے ملکر انسپکٹر کے خلاف شکایت کی اور فحش پیغامات کے ثبوت حوالے کئے جس میں کہا گیا کہ ’تم تم خوبصورت ہو.. مذکورہ جگہ پر آؤ‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں