تلنگانہ: ہائی اسکولس کے اوقات کار میں تبدیلی

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے ہائی اسکولوں کے اوقات کار کے تعلق سے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں، جس کے مطابق ریاست کے ہائی اسکول صبح 9 بجے سے شام 4.15 بجے تک کام کریں گے۔ واضح رہے کہ اب تک اسکول صبح 9.30 بجے سے شام 4.45 بجے تک کام کر رہے تھے۔

حکومت نے حیدرآباد اور سکندرآباد میں صبح 8.45 بجے سے شام 4 بجے تک اسکولوں کے اوقات کو برقرار رکھا ہے تاکہ ٹریفک کے مسائل سے بچا جاسکے۔ تازہ حکم نامہ کے مطابق حیدرآباد اور سکندرآباد کو چھوڑ کر تلنگانہ میں ہائی اسکول کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 4.15 بجے تک رہیں گے جبکہ دونوں شہروں کے ہائی اسکولس معمول کے مطابق صبح 8.45 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں