کیرالہ میں نیپا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کے بعد الرٹ جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) کیرالہ میں نیپا وائرس سے متاثرہ بچے کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں چوکسی اختیار کی جارہی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے الرٹ جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ کے 14 سالہ بچے میں نیپا وائرس کی تصدیق کے ایک روز بعد بچے کی موت ہوگئی۔

کیرالہ کے وزیر صحت وینا جارج کے مطابق ریاست میں مزید 60 سے زائد افراد میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے متاثرہ بچے سے قریبی رابطہ رکھنے والے افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس انفیکشن ’زونوٹک النیس‘ یعنی ایسی بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے جبکہ یہ آلودہ غذہ اور وائرس سے متاثرہ شخص کے سے قریبی رابطہ کے ذریعہ بھی پھیل سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نیپا وائرس کے عالمی وبا کا خطرہ بننے کے امکان کے پیش نظر اسے ‘Priority Pathogen’ قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں