مسلم کانسٹبل عاشق علی نے اپنی جان پر کھیل کر پانچ کانوڑ یاتریوں کی جان بچائی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) ایس ڈی آر ایف کے ایک مسلم کانسٹبل نے پانچ کانوڑ یاتریوں علٰحدہ واقعات میں دریائے گنگا میں ڈوبنے سے بچالیا۔ ہریدوار کے کانگڑا گھاٹ پر تعینات ہیڈ کانسٹبل عاشق علی نے اپنی جان پر کھیل کر کانوڑ یاتریوں کی جان بچائی۔ تفصیلات کے مطابق یاتری مونو کانگڑا گھاٹ پردریائے گنگا کے تیز بہاؤ میں بہنے لگاتو عاشق علی نے ایس ڈی آرایف کے اپنے ساتھی جوانوں کے ساتھ دریا میں چھلانگ لگاکر اسے بچالیا۔ عاشق علی نے ایک اور کانوڑ یاتری گوند سنگھ کو بھی بچایا۔

اسی طرح ایک روز قبل عاشق علی نے سندیپ سنگھ، کرن اور انکیت کو بھی گاٹ پر ڈوبنے سے بچایا۔ عاشق علی نے کہا کہ لوگوں کی جان بچانا میرا فرض ہے۔ جب کوئی شخص ڈوب رہا ہوتا ہے تو میں اس کے مذہب یا ذات کی پرواہ نہیں کرتا۔ میرا مقصد صرف ڈوبنے والے انسان کو بچانا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں