جھارکھنڈ میں ٹرین حادثہ، ہاوڑہ-سی ایس ایم ٹی ایکسپریس پٹری سے اترگئی، 12 زخمی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) جھارکھنڈ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ میں آج صبح ممبئی جانے والی ٹرین ہاوڑہ-سی ایس ایم ٹی ایکسپریس کے تقریباً دس ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ ہاوڑہ-سی ایس ایم ٹی ایکسپریس کو جمشید پور سے تقریباً 80 کلومیٹر دور بادامبو کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

https://x.com/i/status/1818105369845231799

حادثہ کے بعد امدادی کارروائی کا شروع کی گئیں اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ فوری طور پر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں