مہاراشٹرا کے جنگل میں 40 دن تک بھوکی پیاسی، زنجیروں میں بندھی امریکی خاتون بازیاب

(ایجنسیز) مہاراشٹرا کے گھنے جنگل سے امریکی خاتون کو بازیاب کرایا گیا جس کے بارے میں خود خاتون نے انکشاف کیا کہ اُسے اس کے شوہر نے 40 روز قبل آہنی زنجیر سے ایک درخت کے ساتھ باندھ کر چلاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چرواہے نے جب خاتون کو انتہائی تکلیف دہ حالت میں زنجیروں سے بندھی ہوئی دیکھا تو اس نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
پولیس ٹیم جنگل میں پہنچی اور خاتون کی ٹانگ سے بندھی آہنی زنجیر کو کاٹ کر اسے آزاد کردیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خاتون امریکی شہری ہے جبکہ اسے اس کے ہی شوہر نے ویران جنگل میں درخت سے باندھ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کئی دن سے بھوکی اور پیاسی تھیں اور جس وقت انہیں بازیاب کیا گیا وہ ٹھیک سے بات بھی نہیں کر پارہی تھیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ تاہم خاتون کے پاس سے ملنے والی دستاویزات سے علم ہوتا ہے کہ وہ دلی، ممبئی اور گوا میں ڈاکٹروں کے پاس زیرعلاج رہ چکی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کا یہ بھی دعوی ہے کہ اس کا شوہر تمل ناڈو کا رہائشی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں