مکار اسرائیلی فوج نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا

(ایجنسیز) مکار اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے کہا کہ ’وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کا جواب نہیں دیتے‘۔

وہیں حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد تہران میں ان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں