بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کا ٹائٹل ثنا مقبول نے جیت لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) 42 دنوں تک مداحوں کو محظوظ کرنے کے بعد کل رات بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کے گرینڈ فائنل میں ثنا مقبول کو فاتح قرار دیا گیا۔ ثنا مقبول نے ‘بگ باس OTT 3’ ٹرافی جیت لی۔ اداکار نے اپنے ریپر دوست نازی کو شکست دی اور 25 لاکھ روپے کا نقد انعام جیت لیا۔ لیا۔ رنویر شورے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سائی کیتن راؤ چوتھے نمبر پر رہے۔ فائنل مقابلہ سسپنس سے بھرا ہوا تھا۔

رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس اوٹی ٹی سیزن 3 کا اختتام جمعہ کی رات ایک دلکش تقریب میں ہوا، جس میں ثنا مقبول نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شو کے میزبان انیل کپور تھے۔ بگ باس او ٹی ٹی 3 کے گھر کے اندر اپنے پہلے قدم سے ہی ثنا مقبول نے کو مضبوط دعویدار قرار دیا جارہا تھا اور وہ ہمیشہ اپنا نقطہ نظر پیش کرنے میں کامیاب رہی۔اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کے ٹائٹل کے لیے ثنا مقبول اور نیازی آخری دو دعویدار تھے۔ آخر میں میزبان انیل کپور نے ثنا کو فاتح قرار دیا۔ وہیں کریتیکا ملک کو پہلی فائنلسٹ قرار دیا گیا اس کے بعد سائی کیتن راؤ اور رنویر شوری کو مقام حاصل ہوا۔ شو کے پانچ فائنلسٹ رنویر شوری، ثنا مقبول، سائی کیتن راؤ، نیازی، اور کریتیکا ملک تھے۔

ریئلٹی شو کا آغاز 21 جون کو رات 9 بجے ہوا تھا۔ اس شو میں پولومی پولو داس، ثنا سلطان، وشال پانڈے، چندریکا گیرا ڈکشٹ، نیرج گویت اور ارمان ملک، پائل، کریتکا اور عدنان شیخ حصہ لیا تھا۔

ثنا مقبول آخر ہیں کون؟
ثنا مقبول خان جو پیشہ ورانہ طور پر ثنا مقبول کے نام سے مشہور ہیں ایک ہندوستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں جو اپنے کیرئیر کے سنہری دور میں نہ صرف ہندی ٹیلی ویژن میں کام کرتی نظر آئیں بلکہ انہیں تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا۔

ثنا مقبول کے مقبول پراجیکٹس پر ایک نظر:
کلرز ٹی وی کے مافوق الفطرت ڈرامہ وش میں ڈاکٹر عالیہ کوٹھاری کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی ثنا مقبول 2014 کی رام کام کامیڈی فلم ’ڈکلو چوڈاکو رمایا’ میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظارہ کرتی نظر آئیں۔

علاوہ ازیں انہیں 2017 کے کامیڈی سیریل ’عادت سے مجبور’، رومانوی فلم ’ماما او چندا ماما’، ڈراما سیریل ’اس پیار کو کیا نام دوں’، ایکشن کرائم فلم ’رنگون’ کے علاوہ ٹیلی ویژن پروگرام ’بشِ’، خطروں کے کھلاڑی اور فیئر فیکٹر میں بھی دیکھا گیا۔

ثنامقبول بطور سوشل میڈیا اسٹار:
ممبئی میں پیدا ہونے والی اداکارہ اور ماڈل ثنا مقبول کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بات کی جائے تو 2 اعشاریہ 1 ملین فالوورز کیساتھ انکا ویریفائڈ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے ، جبکہ انہوں نے اس اکاؤنٹ پر 1 ہزار 2 سو 85 پوسٹ شیئر کی ہیں۔

علاوہ ازیں 31 سالہ اداکارہ ثنا مقبول نے خود صرف 3سو 45 لوگوں کو فالو بیک کیا ہوا ہے جن میں اداکارہ سارہ خان، راجیو ادتیا، ارجن بجلانی، کرن واہی، علی گونی، وشال پانڈے، انکیتا لوکنڈے، کنال شیٹھ سمیت دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔ جبکہ ہر اتوار کو اداکارہ انسٹاگرام پر ‘سنڈے ود ثنا‘ کے نام سے خصوصی ویڈیو شیئر کرتی ہیں جس میں وہ اپنے صارفین کو صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتی نظر آتی ہیں۔

فیشن کی دلدادہ ثنا مقبول:
مزید برآں اداکارہ ثناء مقبول نہ صرف اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں بلکہ انکا فیشن سینس بھی انہیں مداحوں کا گرویدہ بنا کے رکھتا ہے۔ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائیں تو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ثنا مشرقی ملبوسات سمیت مغربی لُک میں بھی قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں۔

اسکے علاوہ بیوٹی کوئین ثنا مقبول سیرو تفریح کی بھی شوقین ہیں جسکا ثبوت انکی سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔ اداکارہ کے مداح انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور تقریباً ہر پوسٹ پر محبت کے پھول نچھار کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں