مدھیہ پردیش میں مندر کی دیوار گرنے سے 9 بچے ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ایک مندر کی دیوار گرنے سے 9 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے ابھی بھی ملبہ میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ آج صبح 8.30 بجے ساگر کی ایک مندر میں اچانک دیوار گرنے سے 9 بچے ہلاک اور متعدد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔

زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے راحت اور بچاؤ کے کام کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں