حیدرآباد (دکن فائلز ) مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں ایک چار سالہ بچہ مین ہول میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ثمر شیخ کل شام مکند ناگڈ میں اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا، جب اس نے مین ہول کے ڈھکن پر قدم رکھا جو ٹھیک طرح سے بند نہیں کیا گیا تھا، اچانک وہ مین ہول میں گرگیا۔ اس دردناک واقعہ کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جس میں ثمر شیخ کو مینل ہول میں گرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔
ثمر شیخ جب بہت دیر تک گھر واپ نہیں آنے پر گھر والوں نے اسے تلاش کیا، جب وہ کہیں نہیں ملا تو انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ ثمر میل میں گرپڑا۔ جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ جب مین ہول کھولا گیا تو ثمر کی نعش ملی۔
ثمر شیخ کی موت کی اطلاع ملنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔