بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت کا مسلم دشمنی پر مبنی ایک اور پوسٹ وائرل!

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی وڈ اداکارہ و بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی ملک سے فراری کے بعد ہندوستان میں آمد پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے مسلم دشمنی پر مبنی ٹوئٹ کردیا۔ کنگنا نے حسینہ واجد کے مستعفیٰ ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے مسلم دشمنی پر مبنی متنازعہ بیان ٹوئٹ کیا۔

متنازعہ ٹوئٹ میں کنگنا نے لکھا کہ مسلم ممالک میں کوئی محفوظ نہیں ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت درحقیقت اپنے اردگرد کے تمام اسلامی ممالک کا مادر وطن ہے۔ مسلمان ملکوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ خود مسلمان بھی نہیں۔ افغانستان ، پاکستان ،بنگلادیش حتیٰ کے برطانیہ میں بھی کوئی محفوظ نہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ بھارت میں رہ رہے ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ بنگلہ دیش کی معزز وزیراعظم ہندوستان میں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں لیکن وہ سب جو ہندوستان میں رہتے ہیں اور پوچھتے رہتے ہیں کہ ہندو راشترا کیوں؟ رام راجیہ کیوں؟

اداکارہ نے لکھا کہ مسلم ممالک میں کوئی بھی محفوظ نہیں، خود مسلمان بھی نہیں، بدقسمتی سے افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور برطانیہ میں جو کچھ ہو رہا ہےہم خوش قسمت ہیں کہ ہم رام راجیہ میں رہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں