جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) جاپان ایک مرتبہ پھر شدید زلزلوں سے دہل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں 7.1 شدت زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔ جاپان کے مغربی حصے میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

جاپان میں زلزلے سے متاثر علاقہ میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔ حکام کی جانب سے کیوشو اور شکوکو کے مغربی جزائز ایک میٹر تک بلند لہروں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ سونامی کی وارننگ کا دائرہ کار کاگوشیما اور ایہائم تک بڑھا دیا گیا ہے۔

زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں