دبئی میں ملازمین کیلئے آزمائشی طور پر ہفتے میں 4 دن کام کا منصوبہ

(ایجنسیز) دبئی میں سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 اگست سے چار روزہ ورک ویک کی آزمائش کی جائے گی اور 15 سرکاری ادارے 30 ستمبر تک آزمائشی شیڈول پر عمل کریں گے۔

حکام نے بتایا کہ اس دوران دبئی کےسرکاری اداروں میں جمعے کے روز تعطیل ہوگی جبکہ بقیہ 4 دنوں میں بھی ملازمین 7 گھنٹےفرائض انجام دیں گے۔ چار روزہ ورک ویک کا مقصد ملازمین کی کارکردگی اور معیار زندگی کوبہتربنانا ہے۔ دبئی حکومت کا ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ اس پروگرام کی نگرانی کرے گا، نگرانی اور سروے کے بعد حکام اس حوالے سے سفارشات تیارکریں گے۔

حکام کے مطابق سفارشات کے بعد موسم گرما میں 4 روزہ ورک ویک کی مستقل پالیسی مرتب کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں